حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃالعلوم الاسلامیہ کراچی کے مؤسس اور مفسر قرآن علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین مختصر دورے پر جامعۃالنجف تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے جامعۃالنجف کے پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ شیخ صلاح الدین نے اساتذہ اور طلاب کو اپنے گہر بار کلمات سے نوازا۔
علامہ صلاح الدین نے جامعۃالنجف کے ساتھ اپنی قلبی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ادارے کی علمی ، فکری، تعلیمی اور ثقافتی خدمات کو سراہا نیز اس ادارے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جامعۃ النجف کی انتظامیہ نے علامہ صلاح الدین کی دینی ،علمی، تعلیمی اور معاشرتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس ادارے میں ان کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

علامہ صلاح الدین معروف تفسیر نور الاذہان فی تفسیر القرآن کے مصنف، شورائے عالی مجلسِ وحدت کے سربراہ، ہیئتِ ائمہ مساجد و علمائے امامیہ کے سابق صدر اور کراچی کے معروف علمی مرکز جامعۃ العلوم الاسلامیہ کے بانی ہیں۔ ان کے سینکڑوں شاگرد دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
علامہ شیخ صلاح الدین کے ساتھ علامہ عباس وزیری بھی تھے۔









آپ کا تبصرہ